نیلم جہلم ، نندی پور ، لاہورراولپنڈی میٹر و ، اونجن ٹرین ، امن وامان اور گردشی قرضوں کی صورتحال انتہا ئی گھمیر ہے‘اعجاز چوہدری

480ارب گردشی قرضو ں کی مد میں ادا کیا گیا جس کا آج تک حکومت نے حساب نہیں دیا ،مزید 300ارب کے گردشی قرضے سر پر چڑ گئے ہیں

جمعرات 12 نومبر 2015 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستا ن تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کا اعلامیہ موجود ہ نکمی حکومت کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے حکومتی گورننس کے معاملا ت انتہائی خراب ہیں تما م نانہا د منصوبو ں پر انگلیا ں اٹھا ئی گئیں ، نیلم جہلم ، نندی پور ، لاہورراولپنڈی میٹر و ، اونجن ٹرین ، امن وامان اور گردشی قرضوں کی صورتحال انتہا ئی گھمیر ہے ،480ارب گردشی قرضو ں کی مد میں ادا کیا گیا جس کا آج تک حکومت نے حساب نہیں دیا ،مزید 300ارب کے گردشی قرضے سر پر چڑ گئے ہیں اور ملکی معیشت مسلسل دن بدن نیچے جا رہی ہے اور غیر ملکی قرضو ں میں حکومت نے لینے میں حد یں پار کر دی ۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان خوشحالی کے اعتبار سے پاکستان 135ویں نمبر پرہے غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے قومی اسمبلی میں احتساب کمیشن سمیت کوئی قانو ن سازی نہیں کی گئی الیکشن کمیشن ، پولیس ، عدالتی نظام کے حوالے سے کو ئی اصلا حات نہیں کیں گئیں ،حکومت اڈھائی سالو ں میں ابھی تک شر وع کیے جانے والا کو ئی منصوبہ پو را نہیں کر سکے ، کرپشن کئی گنا ہ بڑھ چکی ہے ،بڑ ے بڑے منصوبو ں کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا حکومتی ٹیم کی آئی ایم اے سے کی گئی سودہ بازی کوقومی اسمبلی میں زیر بحث نہیں لا یا گیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا حکومت کی قومی امور پر کو ئی دلچسپی نہیں حتیٰ کہ فل ٹائم ملک کا وزیر خارجہ موجود ہی نہیں ، حکومت نے عوامی مفادات کیلئے سرے سے کام ہی نہیں کیا حکومت فوری طور پر آمر نہ طرز حکمرانی اور عوام دشمن پالیسیو ں کو ختم کر کے عوا م کو ریلیف فراہم کرے اور گورننس پر توجہ دے ۔

انہو ں نے کہا کہ پاک فوج کے اعلامیہ نے حکمرانو ں کی نیند یں حرام کر دیں ہیں حکومت کی مایو س کارگردگی کھل کر عوام کے سامنے آ گئی ہے حکومتی وزراء اسمبلیو ں میں آتے نہیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نااہلیوں ، ناکامیو ں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ، حکمرانو ں کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے نا م نہاد منصوبو ں کی فکر پڑی ہے میٹر و اور مو ٹر وے نے بھوکی قوم کا پیٹ نہیں بھرنا آج پوری دنیا ہما را مذاق اڑا رہی ہے ، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔