نارووال سے30پونڈ انڈین ساخت آرٹلری شیل برآمد ،اہل علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:49

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)تھانہ لیسر تحصیل ظفروال کے دیہاتی علاقہ گمرولہ سے30پونڈ انڈین ساخت آرٹلری شیل برآمد اہل علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا،محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنی تحول میں لے لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسرمظہر اقبال کی قیادت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ محمد اختر،شریف باجوہ اور شبیر نے آپریشن مکمل ہونے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہل علاقہ کا شہری ٹرالی کے لئے مٹی نکال رہا تھا کہ اسے کوئی سخت چیز محسوس ہوئی جس نے تھانہ میں اطلاع جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بہادری کا مظاہری کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ۔

انہوں نے بتایا کہ انڈین ساخت آرٹلری شیل کا وزن 30پونڈ ہے اﷲ کا شکر ہے کہ جب یہ داغہ گیا تو یہ پھٹ نہ سکا اور مٹی میں دب گیا خدا نخواستہ یہ پھٹ جاتا توکافی جانی مالی نقصان ہو سکتا تھا ۔واضع رہے کہ چند روز قبل بھی انہیں علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شکر گڑھ سکمال سیکٹر کے رہائشی علاقے تغل پورہ اورسیمبلی کلیاں پر داغے گئے 2مارٹر گولے اپنی تحویل میں لے چکے ہیں ۔