وزیر اعلیٰ کا شہر سلطان میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر برہمی کا ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعلیٰ کا شہر سلطان میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر برہمی کا اظہار، ڈی پی او سے رپورٹ طلب

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفر گڑھ کے علاقہ شہر سلطان میں لڑکی سے زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہونے کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 20:44:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں