وزیراعلیٰ کی رعشہ اور پارکنسن کے کامیاب آپریشنزکا پہلا سال مکمل ہونے پرنیورو سرجن ڈاکٹر خالد محمو دکو مبارکباد

جمعرات 12 نومبر 2015 20:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنرل ہسپتال میں رعشہ اور پارکنسن کے امراض کے کامیاب آپریشنزکا پہلا سال مکمل ہونے پر پرنسپل و نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دکو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں پاکستان کے پہلے ڈی بی ایس(DBS)آپریشن سنٹر میں کامیابی سے رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کا علاج جاری ہے اور اپنے قیام کے پہلے سال جدید طریقہ علاج ڈی بی ایس (DBS) کے ذریعے 20 مریضوں کا صحت یاب ہونا اس سنٹر کی کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر آنے سے اب انہیں بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔مجھے خوشی ہے کہ جنرل ہسپتال لاہور میں نیوروسرجری کے شعبے میں جدید طریقہ کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود او ران کی ٹیم کی رعشہ و پارکنسن کے امراض کے علاج کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔