لمزیونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑکوں کے ہوسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

جمعرات 12 نومبر 2015 20:40

لمزیونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑکوں کے ہوسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) لمزیونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑکوں کے ہوسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ کچھ روقبل یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے اندر منشیات کی فروخت کی خبرملنے کے بعد مختلف ہوسٹلز سمیت مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور اس دوران گزشتہ روز لڑکوں کے ہوسٹلز سے آدھا کلو ہیروئن برآمد کی گئی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ جس کے قبضہ سے یہ منشیات برآمد کی گئی ہیں اس لڑکے کا تعلق دیر سے ہے اور منشیات کی قیمت لاکھوں روپے ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ جس لڑکے کے قبضہ سے منشیات برآمد کی گئی ہے وہ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے جبکہ وہ غیر قانونی طور پر انتظامیہ سے چھپ کر ہوسٹل میں رہائش پذیر تھا ۔

متعلقہ عنوان :