بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، برطانوی حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ، کوئی بھی اہم وزیر استقبال کو نہ پہنچا

ہوائی اڈے پر مودی کا ریڈ کارپٹ استقبال بھی نہ ہوا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:37

بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، برطانوی حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ، کوئی بھی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن آمد پر برطانوی حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہوگئی ،برطانوی حکومت کا کوئی بھی اہم وزیر استقبال کو نہ پہنچا،ہوائی اڈے پر مودی کا ریڈ کارپٹ استقبال بھی نہ ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لند ن پہنچے تو اس موقع پر برطانوی حکومت ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئی ۔برطانوی حکومت کا کوئی بھی اہم وزیر استقبال کو نہ پہنچا،ہوائی اڈے پر مودی کا ریڈ کارپٹ استقبال بھی نہ ہوا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لندن پہنچنے پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ہزاروں کشمیری ،سکھ ،دلت اور مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے افراد شامل تھے۔