حکومتی لیت و لعل کی وجہ سے فوج کو نیشنل ایکشن پلان پر تشویش کااظہار کرنا پڑا، شریف برادران شخصی آمریت سے باہر نکلیں، جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا، وزرا آئی ایس پی آر کے بیان پر تنقید کی بجائے گورننس بہتر بنائیں
سربراہ جے یو پی نیازی پیر معصو م نقوی کی صوبائی عہدیداروں سے گفتگو
جمعرات 12 نومبر 2015 20:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے فوج کو تشویش کا اظہار کرنا پڑا ، وفاقی وزرا کو چاہیے کہ آئی ایس پی آر کے بیان پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی گورننس بہتر بنائیں۔
جمعرات کو صوبائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے، تاکہ بوٹوں والوں کی آمد کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران اپنی شخصی آمریت سے باہر نکل آئیں، جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا ۔لیکن جمہوریت کے نام پر سول آمریت نافذ کردی گئی تو حکومت کے ہاتھ بھی کچھ نہیں رہے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھاکہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام حالات سے مایوس ہوتے جارہے ہیں۔
غریب کے لئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوچکا ہے۔ کاروباری طبقہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے، لاہور جیسے شہر میں آبادی کے بڑے حصے کو پینے کاصاف پانی میسر نہیں۔ جبکہ سرکاری خزانہ کمشن کھانے کے لئے پہلے میٹروبس اور اب اورنج ٹرین منصوبے کی نذر کیا جارہا ہے۔ لاہور کی صاف ستھری سڑکوں کو ری ماڈلنگ کے نام پر تباہ کردیا گیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ کو شاہدرہ موڑ اور راوی پل پر روزانہ کھڑی ٹریفک نظر نہیں آتی۔ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو بھی بھول چکی ہے۔ کابینہ میں دہشت گرد بیٹھے ہوئے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے سے حکومت خائف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.