وزیر اعلیٰ پنجاب کو سانحہ سند ر فیکٹری کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی گئی

تحقیقاتی کمیٹی نے حادثہ کا ذمہ دار فیکٹری مالک کو قرار دیدیا ‘فیکٹری زلزلہ سے بھی متاثر ہوئی ہے ‘ذرائع

جمعرات 12 نومبر 2015 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کو سانحہ سند ر فیکٹری کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی گئی جبکہ 7رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے حادثہ کا ذمہ دار مر حوم فیکٹری مالک اشرف کو قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانیوالی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری کے بنیادی ڈائزئین میں بہت زیادہ نقائص تھے اور ڈھانچہ بھی انتہائی غیر میعاری بھی تھا جبکہ فیکٹری میں لگائی جانیوالی میشنیں تھر تھر اہٹ کو برداشت نہیں کر سکیں اور زلزلہ کی وجہ سے فیکٹری متاثر بھی ہوئی مگر محکمہ محنت اور انڈ سٹر یل ڈیپارٹمنٹ بھی زلزلہ سے متاثر ہونے کے باوجود فیکٹری کے مالک کو کوئی نوٹس دیا اور نہ ہی اسکے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی اور مالک نے غیر قانونی طور پر اپنی مر ضی سے فیکٹری کی تعمیر جاری رکھی جسکی وجہ سے حادثہ کی صورت میں مالک سمیت50سے زائد افراد جا ں بحق ہوئے ہیں ۔