پنجاب اسمبلی ‘ 2اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا

(ن) لیگ کے جہا نگیر شجاع خانزادہ ‘ تحر یک انصاف کے ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے شعیب احمد صدیقی نے حلف اٹھایا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کا میاب ہونیوالے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحر یک انصاف کے 2اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا ۔اسپیکر سمیت دیگر اراکین اسمبلی کیجانب سے مبارکباد یں گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی (ن) لیگ کے کر نل (ر) شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہا نگیر شجاع خانزادہ اور تحر یک انصاف کے لاہور سے ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے شعیب احمد صدیقی نے حلف اٹھایا جن سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے حلف لیا اور دونوں اراکین کو کا میاب ہونے پر مبارکباد یں بھی دیں گئیں۔