پاکستان کے لئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہو نا اعزاز کی بات ہے

وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن کابیان

جمعرات 12 نومبر 2015 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونا فخر اور اعزاز کی بات ہے اور اب پاکستان اس قابل ہے کہ وہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلیم، ثقافت اور سماجی ترقی کے لئے یونیسکو کی پالیسیوں میں حصہ لے سکے۔

پاکستان نے کل 183 ووٹوں میں سے 135 ووٹ حاصل کر کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوگیا اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن نے کہاکہیہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی حکومت کے مختلف بین الاقوامی مسائل کے سلسلہ میں ان کے موقف کو تسلیم کیا ہے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے بہت فخر اور اعزاز کی بات ہے اور اب پاکستان اس قابل ہے کہ وہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلیم، ثقافت اور سماجی ترقی کے لئے یونیسکو کی پالیسیوں میں حصہ لے سکے۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی حیثیت کا مثبت اور موثر انداز میں استعمال کریں

متعلقہ عنوان :