یونس خان کے اچانک فیصلے نے ٹیم کو بیج منجدھار میں چھوڑ دیا ، رپورٹ
جمعرات 12 نومبر 2015 20:15
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) یونس خان ایک مشکل کھلاڑی رہا ہے جو کسی بھی دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کے لئے آسان کردار نہیں رہا ۔ گرائونڈ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والا یونس خان نوجوان کرکٹرز کے لئے ہمیشہ اچھا دوست اور رول ماڈل رہا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم انتظامیہ میں اسے مقبولیت نہ مل سکی۔ اس کی ریٹائر منٹ کی خبر بھی ٹیم انتظامیہ کو منجھدار میں چھوڑ گئی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان اور ٹیم انتظامیہ غلط وقت پر ریٹائرمنٹ لینے پر یونس خان سے ناراض ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہنا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لئے درست وقت نہیں تھا ۔ انہیں سیریز کے بعد پی سی بی سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جانا تھا ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونس خان کے فیصلے سے ٹیم کے ماحول پر برا اثر پڑےگا ۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق ٹیم میٹنگ ختم ہونے کے بعد یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور اس کے چند منٹ بعد خبر ٹی وی چینلز پر چلنا شروع ہوگئی ۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور یونس خان میں کبھی تعلقات اچھے نہیں رہے اور وہ یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہ تھے لیکن تین میں سے ایک سلیکٹر کی ضد نے پوری ٹیم انتظامیہ اور بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا اور یونس خان کے فیصلے سے بورڈ کو سبکی اٹھانا پڑی ۔ ایک سینئر سلیکٹر کا خیال تھا کہ یونس خان پاکستان مڈل آرڈر بیٹنگ میں فرق ڈالے گا ۔ اسی سلیکٹر کے دلائل سے ہارون رشید بھی قائل ہوئے ۔ ہارون رشید بھی اس سے قبل یونس خان کو ون ڈے کھلانے کے مخالف تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.