چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کو ’’ ان پڑھ ‘‘ قرار دیدیا
تازہ ترین : 1
چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کو ’’ ان پڑھ ‘‘ قرار دیدیا

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کو ’’ ان پڑھ ‘‘ قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ’’ ان پڑھ ‘‘ قرار دے دیا۔ عمر اکمل کے قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی پڑھا لکھا نہیں ہے جس کی وجہ سے اکثر مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں صرف مصباح الحق پڑھے لکھے ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹیم میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور انہوں نے بزنس منیجمنٹ میں ’ ایم بی اے ‘ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 20:12:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں