انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 16 رکنی پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیاگیا

سرفراز احمد ‘شاہد آفریدی کے نائب ہوں گے‘عمر اکمل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام‘ عماد وسیم کی شرکت فٹنس سے مشروط‘ پشاور کے رفعت اﷲ نے قومی ٹیم میں جگہ بنا لی

جمعرات 12 نومبر 2015 20:12

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 16 رکنی پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف16 رکنی ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم کو مشروط طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد، محمد رضوان، سرفراز احمد، انور علی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شعیب ملک، رفعت اﷲ، صہیب مقصود، وہاب ریاض، عمران خان جونیئر، محمد عرفان، عامر یامین، صہیب مقصود اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عمر اکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اسی بناء پر انہیں ٹی 20 ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ عماد وسیم کی شمولیت فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے اور اگر وہ معیار پر پورا نہ اتر سکے تو ان کے متبادل کے طور پر بلال آصف کو کھلایا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :