ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطے میں آج قرآن خوانی منعقد ہو گی
تازہ ترین : 1

ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطے میں آج قرآن خوانی منعقد ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے کارکنان سردار محمد چوہدری کی بارہویں ، علی محتشم کی آٹھویں اور شمیم شاہ آبادی کی نویں برسی کے سلسلے میں آج جمعہ 13 نومبر کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطے میں واقع زمان مسجد میں محفل قرآن خوانی منعقد ہو رہی ہے۔ قرآن خوانی کا آغاز بعد نماز جمعہ 1:15 بجے دوپہر ہو گا۔ ختم و دعا 2 بجے دوپہر ہو گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 19:52:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں