Live Updates

سپریم کورٹ ،متحدہ اور پی ٹی آئی کے استعفوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی

جمعرات 12 نومبر 2015 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی جبکہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے عدالتی احکامات کے باوجود استعفوں کی منظوری یا مسترد ہونے کے حوالے سے تاحال جواب سپریم کورٹ میں جمع نہیں کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ نواز کے سید ظفر علی شاہ کی جانب سے تحریک انصاف اور شاہد اورکزئی کی جانب سے ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری بارے درخواستوں کی سماعت کرنا تھی مگر عدالتی وقت ختم ہو جانے کی وجہ سے مقدمات کی سماعت موخر کردی گئی اور اس حوالے سے باقاعدہ کوئی تاریخ بھی نہیں دی گئی جبکہ دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے چیئرمین سینٹ سپیکر قومی اسمبلی سے جوابات مانگے تھے انہوں نے بھی تاحال یہ جواب جمع نہیں کروائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ارکان نے مشترکہ جواب ایک روزقبل جمع کروایا تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات