سیکنڈری سکول ضمنی امتحان 2015 کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب 52.02% رہا

جمعرات 12 نومبر 2015 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ضمنی امتحان میں 27679 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 14398 امیدواران کامیاب ٹھہرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 17571 لڑکوں میں سے 8040 امیدواران نے کامیابی حاصل کی اس طرح لڑکوں میں کامیابی کا تناسب 45.76% جبکہ 10108 لڑکیوں میں سے 6358 نے کامیابی حاصل کی اس طرح لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب 62.90% رہا