اسلامی این جی اوفلاح انسانیت کی میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف احتجاج

قانونی، عوامی جنگ لڑینگے ،15نومبر کو دینی جماعتوں کے اجلاس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

جمعرات 12 نومبر 2015 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت“کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان جے یو آئی کے مرکزی ناظم حافظ حسین احمد جے یو پی پنجاب کے صدر مفتی عاشق حسین مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم مولانا یوسف احرارجماعت اسلامی کے راہنما حافظ شعیب الرحمن جمعیت اہلحدیث مولانا محمود علی یزدانی جمعیت اہلسنت کے سربراہ پروفیسر علامہ عبد الکریم تحریک ملت جعفریہ کے راہنما علامہ وقار حیدر نقوی اور تحریک ختم نبوت کے مولانا پیر سلمان منیر نے یو این اوکے ایماء اور بیرونی دباء پر جماعت الدعوة کی فلاحی تنظیم” فلاح انسانیت فاؤنڈیشن “کے سماجی ،فلاحی اور رفاہی کاموں پر پیمرا کی جانب سے عائد کردہ میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اسے انصاف ،آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی نفی قرار دیا ہے دینی راہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام و ملک دشمن مغرب کی پالتو این جی اوز کو کھلی چھوٹ اور جبکہ ملکی محب وطن اسلامی این جی اوز پر پابندی یہود و ہنود اور بھارتی آلہ کاروں کی کارستانی جس کی ہم نہ صرف شدید مذمت کرتے ہیں بلکہ اسکے خلاف بھرپور قانونی و عوامی جنگ لڑینگے عدالت عالیہ و عدالت عظمیٰ کے اعلیٰ و سینئر وکلاء پر مشتمل پینل تشکیل دیے گئے ہیں اور اسی طرح بھرپور عوامی رائے عامہ بیدار و ہموار کرنے کیلئے عوامی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے 15نومبر کو لاہور میں تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ۔