نیب حکام نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس ..
تازہ ترین : 1

نیب حکام نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوادیا

13 نومبر کو بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں سے منظور قادر کا کا کی جائیداد کی تفصیلات طلب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء ) نیب حکام نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوادیا۔ احتساب عدالت نے 13 نومبر کو بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں سے منظور قادر کا کا کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور اہم سیاسی شخصیات کے منظور نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی اور مفرور ملزم منظور قادر کاکا کے خلاف قانونی کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی۔

نیب حکام نے منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوادیا۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایس بی سی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کاکا نے کرپشن کے ذریعے سندھ کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے کی جائیداد بنائی ہے۔ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلانے کے لیے سروے کیا جائے اور جائیداد کو سیل کیا جائے۔ احتساب عدالت نے 13 نومبر کو بورڈ آف ریونیو‘ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر محکموں سے منظور قادر کا کا کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 19:46:21

اپنی رائے کا اظہار کریں