سندھ میں غیر قانونی ترقیاں و تعیناتیاں کیس ، چیف سیکریٹری ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری ، جواب طلب

ش

جمعرات 12 نومبر 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء ) سندھ میں غیر قانونی ترقیوں اور تعیناتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے جواب طلب کیاہے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ بالاافسران اگلی سماعت پر ذاتی طورپر عدالت میں پیش ہوں ۔

جمعرات کویہ حکم جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جاری کیاہے اس دوران سندھ حکومت کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزار جس افسر کا نام لے رہا ہے اس کا نام تو درخواست میں بھی شامل نہیں اور درخواست گزار کو کوئی ایسا مواد دیتا ہے جو کہ یہ عدالت لے آتا ہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ایسا موقع بھی تو سندھ حکومت ہی فراہم کرتی ہے اگر سندھ حکومت صحیح کام کرے تو کسی کو موقع کیوں ملے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کیسے کوئی شخص کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ایل ڈی اے میں تعینات ہوجاتا ہے عدالت نے اپنے حکم میں چیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو توہین عدالت سے متعلق اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ جنھیں نوٹس جاری کیے گئے ہیں وہ آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں حاضر ہوں۔کیس کی مزید سماعت تین ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :