پرتگال میں تعینات پاکستانی سفیر لینا سلیم معظم کی جانب سے اکاؤنٹنٹ باقر حسین شاہ کو 10 ملین روپے نہ دینے پر تبادلہ کرنے کامعاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعرات 12 نومبر 2015 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پرتگال میں تعینات پاکستانی سفیر لینا سلیم معظم کی جانب سے اکاؤنٹنٹ باقر حسین شاہ کو 10 ملین روپے نہ دینے پر تبادلہ کرنے کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست ذوالفقار بھٹہ ایڈووکیٹ نے جمعرات کے روز دائر کی ہے جس میں سیکرٹری خارجہ امور‘ پاکستانی سفیر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ باقر حسین شاہ پاکستانی سفارتخانے میں بطور اکاؤنٹنٹ تعینات ہیں اور انہیں یہ ذمہ داری 4 سال کے لئے دی گئی تھی تاہم اس دوران پرتگال میں موجود پاکستانی سفیر نے اسے ہدایت کی کہ وہ 10 ملین روپے کسی طرح سے اکاؤنٹ سے نکال کر اس کے حوالے کر دے چاہے اس کے لئے اسے غیر قانونی طریقہ کیوں نہ اختیار کرنا پڑے جس پر مذکورہ اکاؤنٹنٹ نے انکار کر دیا جس پر خاتون سفیر نے اس کا تبادلہ پاکستان میں کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ صبح سویرے سفارتخانے کے دروازے نہیں کھولتا تھا جبکہ اکاؤنٹنٹ کا کہنا ہے کہ اس کا کام اکاؤنٹنٹ کا ہے وہ دروازے کھولنے کے لئے نہیں تعینات کیا گیا وہ دل کا مریض ہے اس کا وہاں علاج معالجہ چل رہا ہے اگر اس میں رکاوٹ ڈالی گئی تو یہ اس کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ اس کا تبادلہ منسوخ کرے تاکہ وہ علاج معالجہ کرا سکے اور خاتون سفیر سے بھی جواب طلب کیا جائے

متعلقہ عنوان :