تحریک انصاف اور (ن)لیگ پیپلزپارٹی کیخلاف متحد ہیں ،بلاول بھٹو زرداری
بھارت میں انتہا پسندی کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے مگر مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پاکستان میں ہندوؤں سمیت تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور حقوق حاصل ہیں ،خطاب
جمعرات 12 نومبر 2015 19:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور (ن)لیگ پیپلزپارٹی کیخلاف متحد ہیں ،بلدیاتی الیکشن میں ان کے پوسٹرز اور بینرز ایک ہی ہوتے ہیں، نواز شریف وعدے پورے نہیں کرتے ،وہ اندھیروں کے پجاری اور ہم روشنیوں کے امین ہیں ،بھارت میں انتہا پسندی کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے مگر مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پاکستان میں ہندوؤں سمیت تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور حقوق حاصل ہیں ، پیپلزپارٹی مزدوروں، محنت کشوں اور اقلیتوں کی سب سے بڑی حمایتی جماعت ہے ،پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے پہلے بھی جنگ لڑی اور آج بھی لڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے دیوالی کا کیک بھی کاٹا ، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی سندھ کے دیگر رہنما بھی تھے ۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہاکہ تھر کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور پیپلزپارٹی تھر کے لوگوں کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدوروں ، طلباء ، محنت کشوں اور اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور آج بھی لڑ رہی ہے ، ہم ہندوؤں کو دیوالی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں ، محنت کشوں اور غریبوں کی بات کی ہے اس وجہ سے پیپلزپارٹی کیخلاف ہر دور میں منفی پروپیگنڈے کیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف دیوالی منانے کے لئے یہاں آتے ہیں پہلے وہ بتائیں کہ انہوں نے عوام سے کیے گئے وعدے کیوں پورے نہیں کیے؟انہوں نے کہاکہ میں پوچھتا ہوں میاں صاحب آپ کے وعدے کہاں ہیں؟ وہ وعدے پورے نہیں کرتے وہ اندھیروں کے پجاری اور ہم روشنیوں کے امین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور ہمیں آمریت کے خلاف متحد ہونے کی آج بھی سزا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں محفوظ نہیں ہیں اور وہاں جان بوجھ کر انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے مگر مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے مگر پاکستان میں اقلیتوں کو بھرپور تحفظ حاصل ہے اور یہاں اقلیتیں خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.