صوبائی حکومت سیکرٹری یونین کونسل کے لیے این ٹی ایس میں کامیاب اْمیدواروں کو جلد ازجلد بھرتی کیا جائے ، نائب قاصد کی بھرتیوں میں مسلسل تاخیر برداشت نہیں کرینگے ،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان
جمعرات 12 نومبر 2015 19:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیکرٹری یونین کونسل کے لیے این ٹی ایس میں کامیاب اْمیدواروں کو جلد ازجلد بھرتی کریں اور نائب قاصد کی بھرتیوں میں مسلسل تاخیر برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور منصورہ میں کارکنان ، ارکان اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔
اس موقع پرضلع پشاور کے بڑی تعداد میں کارکنان ، ارکان اورذمہ داران مرکزی تربیت گاہ کے لیے لاہور منصورہ میں موجودتھے۔کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے کہاکہ یونین کونسل سیکرٹری اور نائب قاصد کی بھرتیوں میں ٹال مٹول سے بلدیاتی نمائندے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے۔(جاری ہے)
صوبائی حکومت یونین کونسل سیکرٹریز اور نائب قاصد میں بھرتیاں جلدازجلد کریں تاکہ بلدیاتی نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔
اور دیگر محکموں میں ہزاروں خالی آسامیوں پڑی ہیں لیکن صوبائی حکومت کی سست روی کے باعث نوجوانوں نے کئی مرتبہ ٹسٹ وانٹریو دیئے ہیں لیکن تاحال کوئی بھرتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں ہزاروں نوجوان بے روزگاری کے شکار ہے صوبائی حکومت میرٹ کی بالا دستی کرکے یونین کونسل سیکرٹریز ، نائب قاصد بھرتیوں کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں میں جو خالی آسامی پڑی ہوئی ہیں اْس پر بھی صوبے کے بے روزگار، تعلیم یافتہ اور ایماندارنوجوانوں کو بھرتی کرکے صوبے سے بے روزگاری ختم ہوجائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.