ڈیرہ اسماعیل خان،مویشی فصل میں جانے کے تنازعے پردرجنوں افرادکا باپ اوراسکے دوبیٹوں پر بدترین تشدد

جمعرات 12 نومبر 2015 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)تھانہ درابن کی حدود میں گدھ پل کے قریب بکریاں اورمرغیاں فصل میں جانے کے تنازعے پرڈنڈوں سے لیس دودرجن کے قریب افرادنے باپ اوراسکے دوبیٹوں کوزخمی کردیا‘درابن پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ 19افرادکیخلاف درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کے علاقہ گدھ پل پرفصل میں مرغیاں اوربکریاں جانے کے تنازعے پرتواک اورعیسب سمیت انیس افرادنے ڈنڈوں سے اشرف اوراسکے دوبیٹوں طفیل احمداورسہیل احمدکوزخمی کردیا اورموقع سے فرارہوگئے۔درابن پولیس نے اشرف کی رپورٹ پرانیس افرادکیخلاس اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔