فوج کے ترجمان کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے، اپوزیشن لیڈر نے بیان کے حوالے سے مناسب الفاظ استعمال نہیں کئے،گڈ گورننس پر ایپکس کمیٹیوں میں بات ہو سکتی ہے‘جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 19:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج کے ترجمان کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے، اپوزیشن لیڈر نے بیان کے حوالے سے مناسب الفاظ استعمال نہیں کئے،گڈ گورننس پر ایپکس کمیٹیوں میں بات ہو سکتی ہے۔وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے اور اس سے متعلق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے یہ الفاظ کہ آرمی چیف نے ہدایات دیں، مناسب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس پر اپیکس کمیٹیوں میں بات چیت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلیوں کی مرضی سے ہونا چاہئے کیونکہ ان کی مرضی کے بغیر فیصلے قبول نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ عنوان :