فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھاوج کو زندہ جلانے والے کو دو مرتبہ سزائے موت، عمر قید ،16لاکھ جرمانے کی سزا، 5لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کا حکم

جمعرات 12 نومبر 2015 19:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھاوج کو زندہ جلانے والے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور16لاکھ جرمانہ سمیت 5لاکھ روپے معاوضے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے تھانہ مرید والا کے علاقہ میں بھاوج کو زندہ جلانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دوبارہ سزائے موت اور ایک بار عمر قید کے علاوہ 16 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنادیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اشرف نے اپنی بھاوج شمیم اختر کو بد چلنی کے شبہ میں اس کے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس سے وہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے اشتہاری قرار دے دیا گیاتھا۔ جسے بعد ازاں پولیس نے وقوعہ کے کئی ماہ بعد ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا۔

متعلقہ عنوان :