سپریم کورٹ نے پاٹامیں مجسٹریٹی نظام سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، ..
تازہ ترین : 1

سپریم کورٹ نے پاٹامیں مجسٹریٹی نظام سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، پاٹا میں مجسٹریٹی نظام عبوری طور پر بحال ،فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)سپریم کورٹ نے صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقوں( پاٹا) میں مجسٹریٹی نظام سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور اس سلسلے میں فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ،ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد خیبر پختونخو امیں مجسٹریٹی نظام عبوری طور پر بحال کر دیا گیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری 2016تک ملتوی کر دی۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے فاٹا میں مجسٹریٹی نظام عبوری طور پر بحال کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی،فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت جنوری 2016ء تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 19:15:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں