سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی ضمانت منظور کرلی

جمعرات 12 نومبر 2015 18:51

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم عثمان فقرا کی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی،مجرم عثمان فقراپر2010 میں ڈکیتی کے دوران قتل کاالزام تھا،مجرم کے وکیل صدیق بلوچ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ موقع کا کوئی گواہ نہیں اور نہ ہی کوئی شواہد موجود ہیں،عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد مجرم کی ضمانت منظورکرلی،سیشن کورٹ اورلاہورہائیکورٹ نے مجرم کی سزابحال رکھی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی گئی۔

متعلقہ عنوان :