گوادر میں پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر ایئرپورٹ سمیت اہم منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے

گوادر ایئرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ پر محیط ہوگا ٗجان محمد بلیدی

جمعرات 12 نومبر 2015 18:40

گوادر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء)گوادر میں پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ان میں گوادر ایئرپورٹ اور فری ٹریڈ زون کے معاہدے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی کے مطابق گوادر ایئرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ پر محیط ہوگا ٗ30 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والا یہ ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا۔

اس کے علاوہ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو 40 سال کے لیے پہلے مرحلے میں فری ٹریڈ زون کی تعمیر کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی حوالے کی گئی اس حوالے سے گوادر میں جو تقاریب منعقد ہوئیں ان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور چائنا پلاننگ کمیشن کے نائب صدر وان جن کاؤ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔