کوسٹ گارڈز کی سپرہائی وے پر کارروائی ،بس کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی 80کلوگرام چرس برآمد

جمعرات 12 نومبر 2015 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء)پاکستان کوسٹ گارڈز نے سپرہائی وے پر کارروائی کرکے اعلیٰ کوالٹی کی 80کلو گرام حشیش برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈز ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرکے 80کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد کرلی ہے ۔حشیش بس کی سیٹوں میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔بس خیبرپختونخوا سے کراچی آرہی تھی ۔کوسٹ گارڈ حکام نے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹرکو حراست میں لے لیا ہے ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں حشیش کی قیمت 126ملین روپے ہے ۔حراست میں لئے گئے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔