سول ہسپتال بہاول پور کا نظام بدستور تلٹ پلٹ ‘ مریضوں کی کوئی سننے والا نہیں
عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نا اہل ایم ایس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
جمعرات 12 نومبر 2015 18:02
بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سول ہسپتال بہاول پور کا نظام بدستور تلٹ پلٹ ‘ مریضوں کی کوئی سننے والا نہیں ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر نا اہل ایم ایس کو تبدیل کریں ‘ عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق نئے تعمیر ہونیوالے سول ہسپتال بہاول پور میں روز اوّل سے سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے سرکاری ادویات مبینہ طور پر چوری کی جا رہی ہیں جنہیں آس پاس کے عطائیوں اور میڈیکل سٹوروں پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتال کا پینے کا پانی خراب ہونے کی وجہ سے لوگ شفاء یاب ہونے کی بجائے متعددی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ ہسپتال کی سکیورٹی کے نام سول ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر غنڈے پالے ہوئے ہیں جو لوگوں کی اشیاء خورد و نوش ‘ ادویات اور وہیکلز کو اٹھا کر کہیں غائب کر دیتے ہیں اور واپسی کے مطالبہ پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیٹھے ڈاکٹرز مریضوں کے لواحقین بے عزتی کرنے اور انہیں ذلیل و رسوا کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتے جبکہ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ‘ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ حادثات میں بطور ڈائریکٹر ایمرجنسی اپنے فرائض سر انجام دینے اور جونیئر ڈاکٹرز پر رعوب و دبدبے بگارنے میں مصروف رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.