نارنگ منڈی ،سینکڑوں کسانوں ،زمینداروں اور کاشتکاروں کا کسان ریلیف پیکیج کی فہرستوں میں نام شامل نہ ہونے شدید احتجاج

کالاخطائی لاہور روڈ پرٹائرجلاکرسڑک بلاک کردی ،انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 12 نومبر 2015 18:02

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں سینکڑوں کسانوں ،زمینداروں اور کاشتکاروں نے کسان ریلیف پیکیج کی فہرستوں میں نام شامل نہ ہونے احتجاج کرتے ہوئے کالاخطائی لاہور روڈ پرٹائرجلاکرسڑک بلاک کردی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کی جانب سے وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے اورزمہ داران کے خلا ف سخت کارووائی کرنے اورمتاثرین کو کسان ریلیف پیکیج کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ جنڈیالہ کلساں کالاخطائی رتہ گجراں کوٹ بھیلاں کھنڈہ پسیانوالہ راجپورہ سترائیاں کجلہ بریارمہتہ سوجامردانہ جیون گورائیہ وغیرہ ایک سو سے زائد دیہاتوں کے 50ہزار سے زائدکسانوں اورکاشتکاروں کے نام کسان ریلیف پیکیج کی فہرستوں میں شامل نہیں ہیں جس کی وجہ سے غریب کسانوں کی نیندیں اڑ گئیں ہیں اوروہ روزانہ تحصیل اورضلعی انتظامیہ کے چکرلگالگاکرعاجزآچکے ہیں انہوں نے بتایاکہ حلقہ کے پٹواریوں کوزرعی ریکارڈکے مطابق نام درج کروائے گئے لیکن کرپٹ پٹواریوں نے صرف ان کسا نوں کے نام حکومت کوبھجوائے جنہوں نے انہیں رشوت دی جوغریب کسان پٹواریوں کوپیسے دیکر راضی نہ کرسکاان کے نام فہرستوں میں شامل نہیں کیئے گئے انہوں نے کہاکہ پٹواریوں کے پاس زرعی رقبے کا ریکارڈموجودتھااورہمیں طفل تسلیاں دیتے رہے کہ فہرستوں میں آپ کے نام شامل کردیئے گئے ہیں لیکن راشی اوربددیانت پٹواریوں نے مجر مانہ غفلت کابدترین مظاہرہ کیااورہزاروں کی تعدادمیں کسانوں کے نام شامل نہیں کیئے گئے اورپٹواری بادشاہ نے وزیراعلی پنجاب کے واضح احکامات کوہوامیں اڑادیااب متاثرہ کسان روزانہ انتظامیہ کے چکرلگارہے ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی اب وہ مجبورہوکراحتجاج کرنے پرمجبورہیں انہوں نے کہاکہ اگرکسان پیکیج میں ہمارے نام شامل نہ کیئے گئے تو ہم وزیراعلی ہاؤس کاگھیراؤکرنے پرمجبورہوگئے انہوں نے کہاکہ کرپٹ پٹواروں کیخلاف کارووائی کی جائے اور فہرستوں میں نام کا اندراج یقینی بنایا جائے تاکہ غریب کسان اپنے پاؤں پرکھڑے ہوسکیں واضح رہے کہ بعض کسان غریب اورتنگدستی کے باعث احتجاج کے دوران آنسوبہاتے رہے ۔