نیب نے سندھ میں کرپشن کنگ منظور قادر کاکا کیخلاف شکنجہ مزید کس دیا

احتساب عدالت نے 13 نومبر کو بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں سے منظور قادر کا کا کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعرات 12 نومبر 2015 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) قومی احستاب بیورو(نیب)حکام نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوادیا ہے ۔احتساب عدالت نے 13 نومبر کو بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں سے منظور قادر کا کا کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور اہم سیاسی شخصیات کے منظور نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی اور مفرور ملزم منظور قادر کاکا کے خلاف قانونی کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

نیب حکام نے منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوادیاہے ۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایس بی سی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کاکا نے کرپشن کے ذریعے سندھ کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے کی جائیداد بنائی ہے ۔ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلانے کے لیے سروے کیا جائے اور جائیداد کو سیل کیا جائے ۔ احتساب عدالت نے 13 نومبر کو بورڈ آف ریونیو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر محکموں سے منظور قادر کا کا کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :