کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرکے خاتمے تک جاری رہیگا ،سندھ رینجرز

شہداء ،عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،عوام مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز کو دیں ،ترجمان

جمعرات 12 نومبر 2015 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرکے خاتمے تک جاری رہے گا ۔شہداء اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز کے ترجمان نے کراچی آپریشن سست ہونے کے حوالے سے میڈیا پر ہونے والی بحث کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اور آخری ٹارگٹ کلر کی گرفتاری تک بھرپور طریقے سے جاری رہے گا ۔

آپریشن میں شہید ہونے والے شہداء اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائی گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گرد و نواح میں نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101پر ایس ایم ایس یا فول کال کے ذریعہ دیں ۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا ۔رینجرز اور کراچی کے عوام ساتھ ساتھ ہیں ۔