جرمن فوج کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ، پارلیمان میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 12 نومبر 2015 17:55

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) جرمن فوج نے اپنے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی اس مناسبت سیجرمن پارلیمان میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن فوج نے اپنے قیام کی ساٹھویں سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع کی مناسبت سے جرمن پارلیمان کے سامنے ایک تقریب منقعد ہو ئی ، جس میں جرمن صدر یوآخم گاک اور وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن نے شرکت کی ۔ بارہ نومبر 1955 میں جرمن فوج کو ملکی دفاع کے مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اپنے قیام کے تقریبا 40سال بعد جرمن فوج نے پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی عسکری مشن میں حصہ لیا تھا۔ جرمن فوج میں خواتین کی تعداد تقریبا گیارہ فیصد ہے۔ مختلف فوجی مشنز کے دوران اب تک 106جرمن فوجی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :