Live Updates

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اڑھائی سال حکومت کر کے بھی گورننس نہیں سیکھ سکی، عمران کے آزمائے جاگیرداروں کو عوام ٹھکرا چکے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کاعمران خان کے بیان پر رد عمل

جمعرات 12 نومبر 2015 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اڑھائی سال حکومت کر کے بھی گورننس نہیں سیکھ سکی، عمران کے آزمائے ہوئے جاگیرداروں کو عوام ٹھکرا چکی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کواپنے آس پاس کے ٹھیکیداروں اور جاگیرداروں سے پریشانی ہونی چاہیے، وہ لوگ کیا تبدیلی لائیں گے جو کہ ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں، تحریک انصاف متواسط طبقے کی جماعت ہوتی تو ایک حلقے پر ایک ارب روپے خرچ نہ کرتی، عدم تبدیلی کا بڑا حصہ تحریک انصاف میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اڑھائی سال حکومت کر کے بھی گورننس نہیں سیکھ سکی، عمران کے آزمائے ہوئے جاگیرداروں کو عوام ٹھکرا چکی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات