بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یوراج سنگھ نے منگنی کر لی
تازہ ترین : 1
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یوراج سنگھ نے منگنی کر لی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یوراج سنگھ نے منگنی کر لی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یورواج سنگھ کے بارے میں اطلاعات آ رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ سے منگنی کر لی ہے۔ اس اداکارہ کا نام ہیزل بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع سے مل رہی معلومات کے مطابق یوراج اور ہیزل گزشتہ ایک ہفتے سے بالی میں تھے۔ دونوں آج رات کو ہندستان واپس آ سکتے ہیں۔ دونوں کی شادی کب ہوگی اس کا پتہ ابھی نہیں چل پایا ہے۔ یوراج اور ہیزل کے افیئر کی خبریں گزشتہ کئی مہینوں سے آ رہی ہیں۔ ہیزل سلمان کی فلم باڈی گارڈ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 17:30:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں