کراچی، جنرل راحیل شریف کی مدت میں توسیع کی جائے،متحدہ علماء محاذ
تازہ ترین : 1

کراچی، جنرل راحیل شریف کی مدت میں توسیع کی جائے،متحدہ علماء محاذ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری سے جامعہ دعوة الحق اسلامیہ کورنگی کے سربراہ مفتی محمد بخاری نے وفد کے ہمراہ مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ملاقات کی جس میں حافظ سید عاصم بخاری ،آغا فرحان،حافظ ساجد،فہد علی بھی موجود تھے اس موقع پر بھارتی ،اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت اور افواج پاکستان کی مسلسل کامیابیوں پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے انکی مدت ملازمت میں فوری توسیع کا پر زور مطالبہ کیا گیااور ملکی امن واستحکام و متاثرین زلزلہ اور کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاء کی گئی مولانا محمد امین انصاری نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان اور خود بھارت کیلئے موذی سانپ بن چکے ہیں جسکوحق گوانصاف پسند غیور عوام پٹاری میں بند کرنے کیلئے جراتمندانہ کردار ادا کریں ۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 17:17:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں