بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کی کامیابی سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،شبیر احمد قائم خانی

جمعرات 12 نومبر 2015 17:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) حیدرآباد کے حق پرست عوام نے قائدِ تحریک الطاف حسین کے نظریئے کی حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کو حقیقی معنوں میں تسلیم کیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حیدرآباد کے علاقے تلک چاڑی پر منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کارنر میٹنگ میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت، ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ سیکٹر ڈی کے ذمہ داران و کارکنان اور علاقے کے معززین و عوام کی کثیر تعداد موجودتھی ۔انہوں نے کہاکہ قائدِ تحریک الطاف حسین کی فکر اور نظریئے نے سیاستدانوں کو تبدیلی کی بات کر نے پر مجبور کر دیا ہے اس سے قبل بیشتر لیڈر قائد ِتحریک الطاف حسین کی باتوں کا مذاق اُڑایا کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے ماضی میں بھی سازشیں کیں جنہیں حق پرست عوام نے اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیا اور انشااللہ19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کی کامیابی سازشی عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ہی بلا مقابلہ حق پرست نمائندوں کا کامیاب ہونا حیدرآباد کے عوام کا قائدِ تحریک الطاف حسین سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مظلوم عوام قائدِ تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں اور ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔کارنر میٹنگ سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ تحریک الطاف حسین کی انقلابی سوچ و فکر نے غریب و مظلوم عوام کو بااختیار بنایا ہے اور انہوں نے ہی نے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیج کر غریبوں کی حکمرانی کرنے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر کے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبو ط اور عوام کو بااختیار صرف قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ہی بناسکتی ہے ۔کارنرمیٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ تحریک الطاف حسین کی جدوجہد یہ حقیقت آشکار کرتی ہے کہ ان کی تحریک غریب و متوسط طبقے کے عوام کوان کے جائز حقوق دلانے کیلئے وجود میں آئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حق پرستوں کی کامیابی حیدرآباد شہر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامز ن کریگی ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں نامز دحق پرست ُامیدواران کو حیدرآباد کے حق پرست عوام نے بلا مقابلہ کامیاب بناکر قائدِ تحریک الطاف حسین سے محبت کا حق ادا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرسست اُمیدواران کی کامیابی پیغام سحرِ نوہوگی۔

متعلقہ عنوان :