Live Updates

عمران خان کا گڈ گورننس کے فوج اورحکومتی بیانات سے لاعلمی کا اظہار

جمعرات 12 نومبر 2015 17:00

عمران خان کا گڈ گورننس کے فوج اورحکومتی بیانات سے لاعلمی کا اظہار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافی کے سوال پر گڈ گورننس کے حوالے سے حالیہ فوج اور حکومتی بیانات سے لاعلمی کا اظہار کردیا ،پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کی کان میں سرگوشی کے بعد عمران خان نے جواب دیا.

(جاری ہے)

جمعرات کے روز عمران خان کے کراچی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ گڈ گورننس کے حوالے سے پاک فوج اور حکومتی بیانات پر آپ کا کیا ردعمل ہے جس پرعمران خان نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا اور صحافیوں سے پوچھنے لگا کہ کیا ہوا ہے , فوج نے کیا ڈیمانڈ کی ہے؟ تاہم اس دوران ساتھ کھڑے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے عمران خان کو بتایا کہ فوج نے گڈ گورننس کے حوالے سے بیان دیا ہے جس پرعمران نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کا مطالبہ فوج کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا ہے ،خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس ہے اس لئے آج کسی نے بیڈ گورننس کی بات نہیں کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :