بہاولنگر ،آفیسر کالونی میں چوری کی واردات ،ڈی ایس پی اور گارڈ کی فائرنگ سے چور ..
تازہ ترین : 1

بہاولنگر ،آفیسر کالونی میں چوری کی واردات ،ڈی ایس پی اور گارڈ کی فائرنگ سے چور ہلاک

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء )بہاولنگر آفیسر کالونی میں ڈی ایس پی کے گھر چوری کی واردات ڈی ایس پی اور اس کے گارڈ کی فائرنگ سے چور ہلاک ۔بہاولنگر تھانہ سٹی اے ڈویثرن کے علاقہ آفیسر کالونی میں رہائش پذیر ڈی ایس پی خالد محمود کے گھر میں سیف اللہ نامی چور دیوار پھیلانگ کرداخل ہو گیا اور چوری کی واردات میں مصروف تھا کہ اچانک ڈیس ایس پی اور ان کے اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی انہوں چور کو للکارا تو مبینہ طور چور نے فائرنگ کر دی ڈی ایس پی اور اس کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے سیف اللہ نامی چور شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق سیف اللہ نامی چور متعدد چوری کی وارداتوں میں مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھا ۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 16:58:34

اپنی رائے کا اظہار کریں