ایس ایس پی حیدر آباد نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

جمعرات 12 نومبر 2015 16:57

ایس ایس پی حیدر آباد نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) ایس ایس پی حیدر آباد نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو کلین چٹ دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ انہوں نے حیدر آباد کے ایک علاقے میں محلے داروں کی شکایت پر کارروائی کے دوران 2 مقامی کھلاڑیوں کو حراست میں لیا تاہم گرفتار ہونے والے کھلاڑیوں میں 25 سالہ عمر اکمل شامل نہیں تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر اکمل اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کرکٹ میچ کے لیے حیدر آباد میں ضرور موجود تھے لیکن وہ اس پارٹی میں شریک نہیں تھے ۔ واضح رہے کہ چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر اکمل سے متعلق رپورٹس آنے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اور اس معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے ۔