کراچی، اسپیشل برانچ کی جانب سے بیوہ الاؤنس اور معذوری الاؤنس کی فراہمی کا سلسلہ ..
تازہ ترین : 1

کراچی، اسپیشل برانچ کی جانب سے بیوہ الاؤنس اور معذوری الاؤنس کی فراہمی کا سلسلہ روک دیا گیا

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء )اسپیشل برانچ کی جانب سے بیوہ الاؤنس اور معذوری الاؤنس کی فراہمی کا سلسلہ روک دیا گیا ہے ۔گزشتہ ایک سال الاوٴنس کی بندش کے باعث ہزاروں بیوائیں اور معذور ہوجانے والے ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔متاثرین کے مطابق بچوں کی اسکول کی فیس ،یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور گھر میں راشن کی کمی کے باعث فاقوں کی نوبت آگئی ہے ۔ڈیڑھ سال گذر جانے کے باوجود رابطہ کرنیپر بتایا جاتا ہے کہ آئی جی آفس سے بند ہے جب رقم آئے گی بتا دیا جائے گا۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ محکمے کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ ایسا ناروا سلوک نہ کریں اور جلد از جلد بیوہ الاؤنس اور معذوری الاؤنس بمعہ بقایا جات ادا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 16:54:55

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں