کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،13ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور ایرانی تیل برآمد

جمعرات 12 نومبر 2015 16:54

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقوں گلشن غازی گودھرا کورنگی اور لیاری میں رینجرز کی کارروائیاں کالعدم تنظیم کے کارندوں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 13 ملزم گرفتار کر لیے جبکہ6 ہزار لٹر ایرانی تیل بھی برآمد ہواہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرا د کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزموں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزموں میں سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی گلشن غازی ، گودھرا ، کورنگی ، عثمان اباد ، پی اینڈ ٹی کالونی اور لیاری میں کی گئی۔ کارروائی کے دوارن کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 13 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ کارروائی کے دوارن کاٹھور کے علاقے سے 6 ہزار لٹر سمگل شدہ ایرانی تیل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :