اصلاحات کے باوجود پاکستان کو عالمی معاشی خطرات کا سامنا ہے

رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی رفتار ساڑھے چار فیصد رہے گی، عالمی بینک

جمعرات 12 نومبر 2015 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) اصلاحات کے باوجود پاکستان کو عالمی معاشی خطرات کا سامنا ہے، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی رفتار ساڑھے چار فیصد رہے گی۔

(جاری ہے)

'پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ' کے نام سے جاری عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق انفرااسٹرکچر، توانائی اور امن و امان کی صورتحال میں معمولی بہتری کے باعث معیشت میں ترقی کے آثار نمایاں ہیں، تاہم چین اور یوروزون میں سست معاشی روی کے پیش نظر بیرونی خطرات منڈلا رہے ہیں، اس کے باوجود توقع ہے کہ آئندہ مالی سال معیشت کی شرح افزائش چار اعشاریہ آٹھ فیصد رہے گی، جبکہ رواں سال معیشت کی ترقی کا اندازہ چار اعشاریہ پانچ فیصد ہے، جو پہلے لگائے گئے اندازے سے کچہ زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :