کراچی ، رینجرز کی کارروائیاں‘ کالعدم تنظیم کے کارندوں‘ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 13 ملزم گرفتار

جمعرات 12 نومبر 2015 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقوں گلشن غازی‘ گودھرا‘ کورنگی اور لیاری میں رینجرز کی کارروائیاں‘ کالعدم تنظیم کے کارندوں‘ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 13 ملزم گرفتار کر لیے جبکہ 6 ہزار لٹر ایرانی تیل بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرا د کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزموں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزموں میں سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور بھی شامل ہیں.ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی گلشن غازی ، گودھرا ، کورنگی ، عثمان اباد ، پی اینڈ ٹی کالونی اور لیاری میں کی گئی۔ کارروائی کے دوارن کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 13 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ کارروائی کے دوارن کاٹھور کے علاقے سے 6 ہزار لٹر سمگل شدہ ایرانی تیل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :