وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں آمدکاتناسب سب سے کم رہا

موجودہ قومی اسمبلی کے 225اجلاس میں سے نواز شریف صرف 35اجلاسوں میں شریک ہوئے ، پارلیمنٹ میں موجودگی صرف16فیصدرہی ؛رپورٹ

جمعرات 12 نومبر 2015 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) وزیراعظم میاں نوازشریف کی قومی اسمبلی میں آمدکاتناسب سب سے کم رہاہے ،موجودہ قومی اسمبلی کے 225اجلاس میں سے وزیراعظم صرف 35اجلاسوں میں شریک ہوئے ،وزیراعظم میاں نوازشریف کی پارلیمنٹ میں موجودگی گزشتہ تین سال کے دوران صرف16فیصدرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تحقیقاتی میڈیارپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پارلیمنٹ میں موجودگی تین سالوں میں 55فیصدرہی ہے ،جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف ان سے تھوڑاسے بہتررہے ہیں اوران کی حاضری کاتناسب58فیصدرہاہے ،وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کی حاضری صرف27فیصدرہی جبکہ خواجہ سعدرفیق کی حاضری46فیصدریکارڈکی گئی ،وزیرمملکت برائے پارنی وبجلی عابدشیرعلی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کی شرح52فیصدرہی ،اس طرح موجودہ حکومت میں سب سے کم لفٹ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کوکرائی جوکہ ایک پارلیمانی ریکارڈبھی ہے