کور کمانڈرز کے اجلاس میں حکومت کی گڈ گورننس پر شدت کے ساتھ اظہار کیا گیا؛کام علی آغا

جمعرات 12 نومبر 2015 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کے اجلاس میں حکومت کی گڈ گورننس پر شدت کے ساتھ اظہار کیا گیا ہے‘ اگر اب بھی حکومت نے سنجیدگی اختیار نہ کی تو آگے ان کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو شروع ہوئے پونے دو سال ہو چکے ہیں صرف 5 نکات پر عمل درآمد ہوا ہے باقی 17 نکات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاک فوج نے حکومت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے تو اس میں اختلافات کی کوئی بات نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی بحران پر سنجیدگی دکھائی ہے مگر نتائج صفر ہیں جبکہ اسحاق ڈار نے 40 ارب روپے ٹیکس لگانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔