سینیٹ اجلا س ،وزیر خزانہ کی غیر موجودگی پر اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

حکومتی وزیر سینٹ کو کوئی اہمیت نہیں دیتے،اعتزاز احسن

جمعرات 12 نومبر 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) این ایف سی ایوارڈ کی تحریک پر سینیٹرز کے سوالات کے جواب کیلئے وزیر خزانہ کی غیر موجودگی پر اپوزیشن کا سینٹ سے واک آؤٹ۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزیر سینٹ کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور معزز سینیٹرز کی توہین ہے کہ ان کے سوال کو اہمیت نہ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں بھی ایسے پسماندہ علاقے ہیں جہاں انسان بنیادی ضروریات تک میسر نہیں ہیں۔ میں ان پسماندہ علاقوں کے رہنے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ اپنا نام صدیق بلوچ رکھ لیں تو حکومتی خزانہ کا منہ آپ کی طرف کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ پاکستان کی غیر ملکی اور ملکی قرضوں کا حجم کیوں بڑھ رہا ہے اور ہر پاکستانی کو قرضے میں ڈبو دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ وزیر خزانہ کا اپوزیشن کے سوالات اور سینٹ کے ہاؤس کو اہمیت نہ دینا ہے۔