ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو معطل کر دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 16:34

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو معطل کر دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو معطل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر بلے باز کی حرکات کے پیش نظر پی سی بی نے ان کے ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کے خلاف انکوائر ی مکمل ہونے تک 25سالہ عمر اکمل کو قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نہ کھلائیں ،شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل نے کرکٹ کاوقار مجروح کیا ہے اور ان کی اس حرکت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بدنام ہوا ہے جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :