سرد موسم میں نوزائیدہ بچوں میں نمونیہ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں‘احتیاط کی جائے:ڈاکٹر خلیل رانا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) نمونیا پھیپھڑوں کے انفیکشن کی بیماری ہے نمونیا کا وائرس بچوں اور بزرگوں سمیت کمزور ‘ مدافعت والے افراد کو اپنا نشانہ بناتا ہے ملک بھر میں 27 فیصد نو زائیدہ بچے نمونیا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ڈاکٹر محمد خلیل رانا‘ ڈاکٹر سکندر حیات سمیت دیگر نے نمونیا کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ کیلئے بچوں کو پیدائش کے ڈیڑھ ماہ بعد نمونیا کی ویکسیئن کے ٹیکے لگوا لینا چاہئیں مقررین نے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی بچوں میں نمونیا کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :